بھارت :گائے ذبح کرنے پر پابندی کا بل منظور

بل منظو ری کے بعد گائے کی گوشت فروخت کرنے والے کو پانچ سال تک کی سزا اور پچاس ہزار جرمانہ کیا جائے گا

جمعہ 13 نومبر 2015 13:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے آٹھ مہینے بعد ریاست ہریانہ میں گائے کے ذبح پر پابندی کے بل کو منظور کر دیا ہے، بل کے تحت گائے کو ذبح کرنے پر دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔

(جاری ہے)

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت میں مذہبی روا داری تو نا پید ہے ہی لیکن گائے کے گوشت پر پابندی لگا کر اقلیتوں کو خوراک کی آزادی سے بھی محروم کرنا چاہتی ہے، بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے ریاست ہریانہ میں اس بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت گائے ذبح کرنے پر دس سال تک کی سزا ہو گی اور ملزم کو ایک لاکھ کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔

یہ بل رواں سال مارچ میں ریاستی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا جس کو آٹھ مہینے بعد صدر کی منظوری مل گئی ہے، بل میں گائے کی گوشت کی فروخت پر بھی پابندی لگائی گئی ہے اور گائے کی گوشت فروخت کرنے والے کو پانچ سال تک کی سزا اور پچاس ہزار جرمانہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :