ملتان، سٹیزن سینما کے قریب مشکوک بیگ کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

جمعہ 13 نومبر 2015 13:18

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) تھانہ کینٹ کے علاقہ ڈیرہ اڈا کے قریب واقع سٹیزن سینما کے قریب مشکوک بیگ کی اطلاع پر ملتان پولیس ، بم ڈسپوزل سکواڈ اور دیگر اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں ، اس موقع پر ایس ایچ او کینٹ بھی موقع پر پہنچ گئے بعد ازاں تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ اس مشکوک بیگ کا مالک بیگ رکھ کر سامان خریدنے چلا گیا تھا جس پر عوام نے بیگ کو مشکوک سمجھ کر پولیس کو اطلاع کی جس پر ملتان پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی دوڑیں لگ گئیں تاہم بعد ازاں بیگ مالک کے حوالے کردیا گیا

متعلقہ عنوان :