مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام خطباء کنونشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

رابطہ کمیٹیوں نے اہداف مکمل کرلئے،دعوت ناموں کی تقسیم کا عمل مکمل ‘علماء کاخیرمقدم

جمعہ 13 نومبر 2015 13:12

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔13 نومبر۔2015ء)مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام خطباء کنونشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،رابطہ کمیٹیوں نے اہداف مکمل کرلئے،دعوت ناموں کی تقسیم کا عمل مکمل،تفصیلات کے مطابق مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام خطباء کنونشن کی تیاریاں تکمیل کے مراحل میں داخل ہوچکی ہیں‘16نومبرکو مقامی ہوٹل مین منعقدہ خطباء اہلسنت کنونشن میں ضلع مظفرآبادکی تمام جامع مساجد کے خطباء حضرات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی سیرت کمیٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق تمام خطباء سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خطباء کنونشن میں شرکت کریں اوراگرکسی تک بوجوہ دعوت نامہ نہ پہنچاہوتووہ مرکزی سیرت کمیٹی کے ذمہ داران سے ازخودرابطہ کرکے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔