پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی باریوں کا دور ختم ہو چکا ‘ سعدیہ سہیل رانا

جمعہ 13 نومبر 2015 13:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔13 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کی باریوں کا دور ختم ہو چکا ،پیپلز پارٹی 6 مرتبہ اور مسلم لیگ (ن)نے 3 مرتبہ حکومت میں رہ کر عوام کے مسائل میں اضافہ ہی کیا ہے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ صوبائی جماعتیں بن چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک فوج کا ادارہ ہے جو اپنی پیشہ وارانہ خدمات احسن انداز میں ادا کر رہا ہے ملک میں کوئی بحران ہو فوج کو یاد کیا جاتا ہے کوئی قدرتی آفت ہو یا کوئی مسئلہ ہر جگہ فوج پیش پیش نظر آتی ہے لیکن حکمرانوں قومی اداروں سے محاذآرائی اور ٹکراؤ کی پا لیسی اپنا رکھی ہے روایتی سیاست دان فوج پر تنقید کرکے اپنی ناکامیوں کو نہیں چھپا سکتے۔ جو کام سیاست دانوں کے کرنے کے ہیں وہ کہیں نظر نہیں آ رہے۔ حکومت دیگر اداروں میں کرپشن اور لوٹ مار ختم کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :