21 رکنی سی ڈی اے فٹ بال ٹیم کا اعلان ‘مدثر ٹیم کی قیادت کرینگے

جمعہ 13 نومبر 2015 12:52

21 رکنی سی ڈی اے فٹ بال ٹیم کا اعلان ‘مدثر ٹیم کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔13 نومبر۔2015ء) سی ڈی اے فٹ بال ٹیم کے کوچ راناسلطان محمود نے پوٹھوہار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے لئے 21 رکنی سی ڈی اے فٹ بال ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، مدثر ٹیم کی قیادت کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، جواد خان، شہیل محمود، محمد آصف، عرفان، ریاض، نعمان، شمون، مشتاق، بلال، ارشد، وقار، محمدامان،مظہر اقبال، شہباز علی، محمد سلیم، نوکر عباس، رفیع اللہ اور مظہر شامل ہیں، رانا سلطان نے بتایا کہ سی ڈی اے کلبپوٹھوہار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پونا کلب کے خلاف کل ہفتہ کو دن ایک بجے ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ میں میچ کھیلے گی،

متعلقہ عنوان :