اسلام آباد کی ٹیم بین الصوبائی بیڈمنٹن چیمپئن شپ شرکت کرے گی

جمعہ 13 نومبر 2015 12:51

اسلام آباد کی ٹیم بین الصوبائی بیڈمنٹن چیمپئن شپ شرکت کرے گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔13 نومبر۔2015ء) اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے سیکرٹری محمد اصغر نیازی نے کہا ہے کہاسلام آباد کی ٹیم بین الصوبائی بیڈمنٹن چیمپئن شپ شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

یہ چیمپئن شپ 16 نومبر سے پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی اور چیمپئن شپ میں گرلز انڈر16- اور بوائز انڈر17- کے مقابلے منعقد ہونگے، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے آٹھ سپورٹس بورڈز کی ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں پنجاب، خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا اور اسلام آباد شامل ہیں اور یہ چیمپئن شپ 18 نومبر تک جاری رہے گی۔