کرکٹر عمر اکمل کو ڈانس پارٹی میں شرکت کرنے پر شوبز حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا

جمعہ 13 نومبر 2015 12:37

کرکٹر عمر اکمل کو ڈانس پارٹی میں شرکت کرنے پر شوبز حلقوں کی جانب سے ..

لاہو ر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔13 نومبر۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل کو حیدرآباد میں ڈانس پارٹی میں شرکت کرنے پر شوبز حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ، عمر اکمل ناروے میں بھی پاکستانی اداکارہ کے ہاتھوں بے عزت ہوچکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق عمر اکمل 2015ء اگست کے دوسرے ہفتے کو ناروے میں پلے فار پیس کے نام سے ہونے والے کرکٹ ٹورنا منٹ کھیلنے گئے تھے جہاں انہوں نے نشے حالت کی حالت میں دھت ہو کر پاکستانی اداکارہ ریچل خان سے بھی بد تمیزی اور نازیبا حرکات کرنے کی کوشش کی تھی جس پر اداکارہ ریچل خان نے عمر اکمل کو دھکا دینے کے ساتھ تھپڑ بھی رسید کیا تھا جبکہ چند روز قبل بھی حیدرآباد میں ایک ڈانس پارٹی میں شرکت کر کے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی جس پر پی سی بی نے ایکشن لیتے ہوئے ان کو معطل کردیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ کوئی بھی سلیبرٹی قوم کا سرمایہ ہوتی ہے اور یہ لوگوں کے آئیڈیل ہوتے ہیں اور کسی بھی سلیبرٹی کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہو اور ملک کی بدنا می کا باعث بنے ۔ان حلقوں کا کہنا ہے کہ جس کے گھر میں ماں ،بہن اور بیٹی ہوان کو خواتین کو احترام کی نظر سے دیکھنا چاہیے ۔ فنکاروں کا کہناہے کہ ہمیں عمراکمل کے غیر اخلاقی ڈانس پارٹی میں شرکت سے دکھ ہوا ہے کیونکہ وہ پاکستان کے ہیرو ہونے کے ساتھ ہمارے دلوں میں بھی بستے تھے ۔

جبکہ دوسری طرف بیٹسمین عمر اکمل کا کہناہے کہ ایساکوئی کام نہیں کیا جو قانون کے خلاف ہو، اگر مجھ پر کسی قسم کا کوئی الزام ہے توالزام کاجواب دوں گا،اپنے آپ کوکلیئر کراؤں گا۔عمر اکمل نے مزید وضاحت کرتے ہو ئے کہاہے کہ ہم کسی کے گھردعوت پر گئے، کھانا کھا کر واپس آگئے، اگر وہاں پولیس پہنچی تھی تو میرے علم میں یہ بات نہیں ہے۔ لاہور پہنچ کراس معاملے پر چیئرمین پی سی بی اور پی سی بی حکام سے بات کروں گااور ان کو اصل حقائق سے آگاہ کروں گا ۔انہوں نے کہاکہ مجھ پر لگائے جانے والے تمام الزمات بے بنیا دہیں ۔

متعلقہ عنوان :