عمر اکمل بے قصو ر ،انہیں پھنسانے کا الزام ثابت ہو تو کسی بھی سٹیڈیم میں پھانسی دیدی جائے:باسط علی

جمعہ 13 نومبر 2015 12:37

عمر اکمل بے قصو ر ،انہیں پھنسانے کا الزام ثابت ہو تو کسی بھی سٹیڈیم ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار13نومبر۔2015ء ) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سوئی گیس کے ہیڈ کوچ باسط علی کا کہنا تھا کہ عمر اکمل بے قصو ر ہیں ، اگر ان پر نوجوان کرکٹر کو پھنسانے کا الزام ثابت ہوجائے تو کسی بھی سٹیڈیم میں پھانسی دے دی جائے،عامر سہیل کی گفتگو سے تکلیف ہوئی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا تھا کہ عامر سہیل نے ان کے خلاف جو کمنٹ دیئے ہیں ان سے انہیں شدید تکلیف پہنچی ہے ،وہ ان کے سینئر ہیں اور وہ عامر کی عزت کرتے ہیں ، اگر یہ باتیں عامر سہیل کے بجائے کسی اور نے کی ہوتیں تو وہ انہیں سخت جواب دیتے ۔

باسط علی کا مزید کہنا تھا کہ ان کے ڈیپارٹمنٹ سوئی گیس میں اصول ہے کہ جوبھی کھلاڑی رات 11بجے کے بعد واپس آئے گا اسے 3000روپے جرمانہ کیا جائے گا ۔ ان پرٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کے بارے میں مخبری کرنے کا الزام غلط ہے اور اگرکوئی ان پر نوجوان کرکٹر کو پھنسانے کا یہ الزام سچ ثابت کرسکتاہے تو انہیں کسی بھی سٹیڈیم میں پھانسی دے دی جائے ۔