حساس ادارے نے تخریب کاری کا منصو بہ ناکام بنادیا‘کالعدم تنظیم کا زمین میں دفن ..
تازہ ترین : 1

حساس ادارے نے تخریب کاری کا منصو بہ ناکام بنادیا‘کالعدم تنظیم کا زمین میں دفن کردہ اسلحہ برآمد

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر۔2015ء)ایف سی اور حساس ادارے نے ڑوب کے علا قے میں تخریب کاری کا منصو بہ ناکام بنا تے ہو ئے کا لعد م تنظیم کی جانب سے زمین میں دفن کیا گیااسلحہ بر آمد کر لیا تفصیلا ت کے مطابق جمعرات کو ایف سی اور حسا س ادارے نے ڑوب کے علا قے کاخا? میں کا رروائی کر تے ہو ئے تخر یب کاری کا منصو بہ نا کام بنادیا کا لعد م تنظیم کی جا نب سے زمین میں دفن سا ت تیا رشدہ دیسی ساختہ ما ئنز اور بیس کلو بارودی مواد بر آمد کرلیا تاہم اس موقع پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی مذکو رہ مائنز اوربا رودژوب اور گردنواح میں تخریب کاری کی غرض سے ذخیرہ کیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 13/11/2015 - 12:31:44

اپنی رائے کا اظہار کریں