ایف آئی اے کی خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارر وائی ‘بھارتی خفیہ ایجنسی”را“ کیلئے کام کرنے والے 2 افغان شہری بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار ‘عطاء اللہ اور زکریا آذربائیجان جانا چاہتے تھے

جمعہ 13 نومبر 2015 12:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) ایف آئی اے نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارر وائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی”را“ کیلئے کام کرنے والے 2 افغان شہریوں کو بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بیرون ملک جاتے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ایف آئی اے نے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے 2 مبینہ ایجنٹ گرفتار کر لئے ہیں۔گرفتار ہونے والے دونوں افراد عطاء اللہ اور زکریا افغانستان کے شہری ہیں جن کی عمریں 25 سے 27 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں جبکہ دونوں افراد فلائٹ نمبر پی کے 741 سے آذربائیجان جانا چاہتے تھے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو گرفتار کیا ہے۔