وارن واریئرز اور سچن بلاسٹرز کے مابین تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا

جمعہ 13 نومبر 2015 12:27

وارن واریئرز اور سچن بلاسٹرز کے مابین تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ کل کھیلا ..

لاس اینجلس۔ 13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 نومبر۔2015ء) وارن واریئرز اور سچن بلاسٹرز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ کل ہفتہ کو لاس ایجنلس میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

وارن واریئرز کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ نیویارک میں کھیلے گئے پہلے میچ میں وارن واریئرز نے 6 وکٹ جبکہ ہوسٹن میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 57 رنز سے فتح حاصل کی۔