بھارتی سویا بین، سویا آئل اور مکئی کے نرخوں میں کمی ، چینی ،گندم میں اضافہ

جمعہ 13 نومبر 2015 12:25

نئی دہلی ۔13 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 نومبر۔2015ء) بھارتی سویا بین، سویا آئل اور مکئی کے نرخوں میں کمی جبکہ چینی اور گندم کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل کموڈیٹی اینڈ ڈیری ویٹیو ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران سویابین کے دسمبر میں ترسیل کے معاہدے 0.23فیصد کی کمی سے 3962 بھارتی روپے فی 100 کلوگرام اور سویا آئل کے آئندہ ماہ ترسیل کے معاہدے 0.40 فیصد کمی سے 616.50روپے فی 10کلوگرام میں جبکہ مکئی کے اہم سودے 1.48فیصد کی گراوٹ سے 1526روپے فی 100کلوگرام میں طے پائے تاہم گندم اور چینی کے نرخوں میں اضافے کی صورتحال رہی اور چینی کے دسمبر میں ترسیل کے معاہدے 0.46 فیصد کے اضافے سے 2625روپے فی 100کلوگرام اور گندم کے سودے 0.06 فیصد کی بہتری سے 1622روپے فی 100کلوگرام میں ہوئے۔

متعلقہ عنوان :