شامی فورسز نے صوبہ حلب کے اہم شہر کا کنٹرول سنھبال لیا

جمعہ 13 نومبر 2015 12:25

دمشق۔ 13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 نومبر۔2015ء)شامی فورسز نے صوبہ حلب کے ایک اہم شہر کا کنٹرول سنھبال لیا ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی فورسز کی بھرپور کارروائی کے نتیجے میں شدت پسند الہادر نامی شہر چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

شہر کا زیادہ تر انتظام النصرہ فرنٹ ،داعش اور دیگر شدت پسند گروپوں کے پاس تھا۔دریں اثناء سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ شمالی شام میں فوجی چھاوٴنی پر قبضے کے لئے گھسمان کی جنگ جاری ہے اور اس دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں اور جنگجووٴں کی تعداد 100 گئی ہے۔بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے میں زیادہ تر تعداد داعش کے شدت پسندوں کی ہے۔