مہاجرین کی آمد، سویڈن نے سرحدوں پر جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا

جمعہ 13 نومبر 2015 12:25

سٹاک ہوم۔ 13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 نومبر۔2015ء)سویڈن نے مہاجرین کی بڑی تعداد کے ملک میں داخلے کے معاملے پر قابو پانے کے لیے سرحدوں پر جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق سویڈیش وزیراعظم سٹیوفن لوفین نے کہا کہ سرحدوں پر کوئی باڑ نصب نہیں کی گئی ہے تاہم حکومت یہ جاننا چاہتی ہے کہ ملک میں داخل کون ہو رہا ہے۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ ملک میں داخل ہونے والے افراد کی دستاویزات کی جانچ شروع کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈنمارک اور جرمنی سے سویڈن کے جنوبی حصوں میں داخل ہونے والے افراد کی دستاویزات بھی جانچی جا رہی ہیں۔