فرانسیسی صدر نے وزیرخارجہ کی جاسوسی بارے خبروں پر جرمن حکام سے وضاحت طلب کر لی

جمعہ 13 نومبر 2015 12:24

ولیٹا۔ 13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 نومبر۔2015ء) فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے جرمنی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جرمن میڈیا پر سامنے آنے والی ان رپورٹوں کی وضاحت کرے جن میں کہا جا رہا ہے کہ جرمن خفیہ ادارے نے فرانسیسی وزیرخارجہ کی جاسوسی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات مالٹا میں یورپی افریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت میں کہی۔انہوں نے کہا کہ جرمن حکومت اس سلسلے میں تمام معلومات فراہم کرے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ چانسلر مرکل اس معاملے اور اس کے پس پردہ حقائق کی تمام ممکنہ وضاحت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :