سردارایازصادق کو دوسری مرتبہ سپیکرمنتخب ہونے پر مبارکباد۔ میاں وسیم اخترشیخ

جمعہ 13 نومبر 2015 12:24

قصور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 نومبر۔2015ء) ممبرقائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات ‘ جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن)ضلع قصور وایم این اے میاں وسیم اخترشیخ نے کہا کہ سردارایازصادق کو دوسری مرتبہ قومی اسمبلی کا سپیکرمنتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں،یہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی کامیاب پالیسیوں کا ثمر ہے کہ سردار ایازصادق کو قومی اسمبلی کا دوبارہ سپیکر منتخب کئے جانے پر اپوزیشن جماعتوں قومی موومنٹ‘ پیپلزپارٹی نے اپنے اعتمادکااظہارکیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمدنواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے جدیدپاکستان کا جو خواب دیکھاہے وہ شرمندہ تعبیر ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے تعلیم‘صحت‘صنعت اور آمدورفت کے شعبوں میں بلاشبہ انقلاب برپا کردیا‘ شہروں اور دیہاتوں کے درمیان فاصلے گھٹانے کیلئے شاہراہوں کا جال بچھایا‘کسان کی خوشحالی سے پاکستان کی خوشحالی وابستہ ہے‘زراعت کی ترقی سے قومی معیشت کو تقویت ملے گی۔

متعلقہ عنوان :