کراچی‘اینٹی کرپشن یونٹ کاسندھ گورنمنٹ ہسپتال لیاقت آباد میں چھاپہ ‘ادویات کی ..
تازہ ترین : 1

کراچی‘اینٹی کرپشن یونٹ کاسندھ گورنمنٹ ہسپتال لیاقت آباد میں چھاپہ ‘ادویات کی خریداری میں گھپلوں پر ریکارڈ تحویل میں لے لیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر۔2015ء) اینٹی کرپشن یونٹ نے کراچی میں سندھ گورنمنٹ ہسپتال لیاقت آباد میں چھاپہ مار کر ادویات کی خریداری میں گھپلوں کی شکایات پر ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اینٹی کرپشن یونٹ نے سندھ گورنمنٹ ہسپتال لیاقت آباد میں چھاپہ مارا جس دوران ہسپتال کا تمام ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے مطابق کارروائی ادویات کی خریداری میں گھپلوں اور غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق شکایات پر کی گئی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/11/2015 - 12:16:33

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں