اسرائیل تحقیقات کیلئے عالمی اداروں کو رسائی نہ دیکر قواعد کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے‘سلامتی کونسل خطے میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت پر خاموش کیوں ہے؟‘اسرائیل 8سال سے جاری ناکہ بندی ختم کرے

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا فلسطین سے متعلق مذاکرے سے خطاب

جمعہ 13 نومبر 2015 12:02

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل خطے میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت پر خاموش کیوں ہے؟تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے فلسطین سے متعلق مذاکرے میں شرکت کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ فلسطین کے مسئلے کے حل کیلئے سلامتی کونسل کی عدم دلچسپی پر سوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)

سلامتی کونسل خطے میں اسرائیل کی بڑھتی جارحیت پر خاموش کیوں ہے؟انہوں نے کہا کہ اسرائیل تحقیقات کیلئے عالمی اداروں کو رسائی نہ دیکر قواعد کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔انہوں نے کہا اسرائیل آٹھ سال سے جاری ناکہ بندی ختم کرے

متعلقہ عنوان :