مجوزہ سیریز ، بھارت نے تاحال پاکستان سے رابطہ نہ کیا

جمعہ 13 نومبر 2015 11:58

مجوزہ سیریز ، بھارت نے تاحال پاکستان سے رابطہ نہ کیا

ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار13نومبر۔2015ء ) بھارتی کرکٹ بورڈ دارالحکومت نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ گرائونڈ میں پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹر نیشنل کرانا چاہتا ہے۔ امکان ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی میچ دیکھنے کیلئے مدعو کیا جائے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ باضابطہ اجازت ملنے کے بعد حکومت اور وزارت خارجہ سے مشاورت کرے گا البتہ پی سی بی کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے ابھی ہم سے مجوزہ مختصر سیریز کے لئے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے ۔

بھارتی بورڈ نے سیریز کے لئے حکومت کو جو خط لکھا ہے اس میں 3 ون ڈے انٹر نیشنل اور 2 ٹی ٹونٹی کی سیریز بھارت میں کرانے کے لئے منظوری طلب کی گئی ہے ۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق 15دسمبر سے 30دسمبر تک مختصر سیریز بھارت کے شمالی شہروں میں کرانے کی اجازت طلب کی گئی ہے اور اس سیریز سے ہونے والی آمدنی پاکستانی کرکٹ بورڈ کو ملے گی ۔ دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہم متحدہ عرب امارات میں سیریز کھیلنا چاہتے ہیں ۔