بیروت:2خودکش بم دھماکوں میں 43افراد ہلاک،200سے زائد زخمی

جمعہ 13 نومبر 2015 11:38

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں 2خود کش بم دھماکوں میں 43افراد ہلاک اور 200سے زائد زخمی ہو گئے۔ داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق دارالحکومت بیروت کے مصروف کاروباری مراکز اور رہائشی علاقے برج البراجنہ اس وقت دھماکوں سے گونج اٹھا، جب 2حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ تیسرا خود کش حملہ آور پہلے دھماکے کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔دونوں خود کش حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 43ہو گئی ہے اور 200سے زائد افراد زخمی ہیں۔ دھماکوں سے متعدد گاڑیوں، دکانوں اور قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ شدت پسند تنظیم داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :