گلوبل وارمنگ سے گلیشیئرز پگھلنے میں خطرناک حد تک اضافہ

گرین ہاوس گیسوں میں اضافہ گلیشئرز پگھلنے کی بنیادی وجہ ہے۔ماہرین

جمعہ 13 نومبر 2015 11:37

لیما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء)سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سیپیرو کے گلیشیئرز خطرناک شرح سے پگھل رہے ہیں، جس سے برف کا بڑا تودہ گرنے یا پھر سونامی جیسی لہروں کا خطرہ ہے۔پیرومیں گلیشیئرز کے ماہرین کی ایک تحقیقاتی ٹیم کے مطابق ماضی کے مقابلے میں گزشتہ 30سالوں کے دوران گلیشیئرز کے پگھلنے کی شرح میں 3سے 4گنا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کی یہ ٹیم 2013سے پیرو کے گلیشیئرز کا ڈیٹا اکھٹا کر رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق گرین ہاوس گیسوں میں اضافہ گلیشئرز پگھلنے کی بنیادی وجہ ہے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ زلزلوں کا شکارپیرو کے پہاڑی سلسلوں میں گلیشیئرز پگھلنے سے بڑا برفانی تودہ گرنے، سونامی جیسی لہروں اور تباہ کن سیلاب کا خطرہ ہے۔ یہ بات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی رہنما پیرس میں رواں ماہ کے آخر میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اہم اجلاس کی تیاری کر رہے ہیں۔