امریکا میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ

جمعہ 13 نومبر 2015 11:35

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) امریکا میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا اور کاروباری سرگرمیوں کے دوران قدرتی گیس کی قیمتوں میں ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ درجہ حرارت میں کمی کی پیشگوئی ہے۔جس کے باعث توانائی کی طلب میں اضافے کا امکان ہے۔نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں قدرتی گیس کے معاہدے 2 سینٹ کے اضافے سے 2.32 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹس میں طے پائے۔

متعلقہ عنوان :