گلگت بلتستان اور ہزارہ کے علاقوں میں بارش جاری،موسم سرد
تازہ ترین : 1

گلگت بلتستان اور ہزارہ کے علاقوں میں بارش جاری،موسم سرد

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر۔2015ء)گلگت بلتستان، مانسہرہ،بٹگرام ،کوہستان ،ایبٹ آباد ،گلیات میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ،جس کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم اور شاہراہ کاغان بند ہوگئی ہے۔ہزارہ ڈویژن کے اضلاع مانسہرہ،بٹگرام،تور غر،اپر اور لوئر کوہستان ،ایبٹ آباد،گلیات میں گزشتہ رات سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

ناران کے قریب پہاڑی تودہ گرنے سے شاہراہِ کاغان اور اپر کوہستان میں ہربن نالے کے قریب شاہراہِ قراقرم ٹریفک کے لئے بندہے۔گلیات کے بلند مقام میرانجانی پر ایک سے2 انچ تک برف پڑ چکی ہے، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔گلگت بلتستان کے اضلاع دیامر،استور ، غذر اور دیگر پہاڑوں پر وقفے وقفے سے پہاڑوں پر برف باری جبکہ چلاس شہر میں رات سے وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/11/2015 - 11:35:08

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں