جیمز بانڈ کی فلم”سپیکٹر“ کا امریکی باکس آفس پر راج برقرار

جمعہ 13 نومبر 2015 11:32

جیمز بانڈ کی فلم”سپیکٹر“ کا امریکی باکس آفس پر راج برقرار

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء)برطانوی جاسوس جیمز بانڈ کی فلم”سپیکٹر“ اس ویک اینڈ پر بھی امریکی باکس آفس پر چھائی رہے گی۔

(جاری ہے)

اس ویک اینڈ پر دو نئی فلمیں بھی نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہیں لیکن فلمی پنڈتوں کے مطابق سپیکٹر کا راج برقرار رہنے کی توقع ہے۔ امید ہے کہ گزشتہ ہفتے ریلیز ہوئی فلم ویک اینڈ پر مزید تین کروڑ بیس لاکھ ڈالر کا بزنس کرے گی۔ گزشتہ ہفتے سپیکٹر نے آٹھ کروڑ تیس لاکھ ڈالر کمائے تھے۔ فلم اب تک دنیا بھر میں تیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر کما چکی ہے۔