اداکاری کے معاملے میں دیپیکا سے ڈر لگتا ہے‘رنبیر کپور
تازہ ترین : 1
اداکاری کے معاملے میں دیپیکا سے ڈر لگتا ہے‘رنبیر کپور

اداکاری کے معاملے میں دیپیکا سے ڈر لگتا ہے‘رنبیر کپور

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر۔2015ء)بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کا اپنی ساتھی اداکارہ اور سابقہ گرل فرینڈ دپیکا پڈوکون کے بارے میں کہنا ہے کہ اداکاری کے معاملے میں انہیں دپیکا سے ڈر لگتا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق رنبیر کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’دپیکا کو ایک اداکار ہونے کی حیثیت سے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے مگر ساتھ ساتھ ڈر بھی لگتا ہے، میں دپیکا کے ساتھ کام کرکے کافی بہتر محسوس کرتا ہوں۔

رنبیر کا مزید کہنا تھا کہ کہ انہوں نے دپیکا کے ساتھ اب تک تین فلموں میں کام کیا ہے اور ہر فلم میں ان کی شخصیت بہتر سے بہتر ہوتی جارہی ہے۔رنبیر کے مطابق دپیکا ایک ایماندار اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ کافی انٹرٹیننگ بھی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ دوست سے پریمی اور پھر دوبارہ دوست بننے سے ان کے رشتے میں کوئی فرق نہیں آیا اور وہ دپیکا کے ساتھ ایک انوکھا تعلق رکھتے ہیں۔دپیکا اور رنبیر کی فلم ’تماشا‘ 27 نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 13/11/2015 - 11:28:38

اپنی رائے کا اظہار کریں