لبنان میں دھماکے ، 40 افراد ہلاک
جمعہ 13 نومبر 2015 11:19
بیروت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13نومبر2015ء) لبنان میں ہونے والے خودکش دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی ہے جبکہ سو سے زائد زخمی ہیں ۔ گذشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دوخودکش بمباروں نے حزب اللہ کا گڑھ سمجھے جانے والے علاقے میں اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا یا تھا جس میں کئی افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک خودکش بمبار نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا یا جس کے نتیجہ میں بھگ دڑ مچ اسی دوران دوسرے بمبار نے خودکو دھماکے سے اڑا لیا ، جس وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔
دھماکوں کو نشانہ بننے والا علاقہ لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ کا مضبوط گڑھ تصور کیاجاتاہے اور ماضی میں بھی بم حملوں اور دھماکوں کو نشانہ بنتا رہا ہے ۔ حکام کے مطابق حملے جس مقام پر ہوئے ہیں وہ حزب اللہ کے زیر انتظام چلنے والے ایک اسپتال کے نزدیک واقع ہے ۔(جاری ہے)
لبنان کے وزیر داخلہ تھا دالمشنوق نے صحافیوں کو بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد تین تھی جنہوں نے اپنے جسم پر بارودی مواد باندھ رکھاتھا۔ وزیر داخلہ کے مطابق ایک خودکش بمبار نے علاقے میں واقع ایک کمیونٹی سینٹر جب کہ دوسرے نے ایک نزدیکی بیکری کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا ، حملہ آوروں کا تیسرا ساتھی پہلے دھماکے میں مارا گیا۔ دھماکوں کے بعد علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.