خطے میں بڑھتی اسرائیلی جارحیت پر سلامتی کونسل کی خاموشی حیران کُن ہے۔ اقوام متحدہ میں‌پاکستان کی مستقل مندوب ملیحی لودھی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 نومبر 2015 10:43

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 نومبر 2015 ء) : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے فلسطین سے متعلق مذاکرے میں شرکت کی. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ فلسطین کے مسئلے کے حل کیلئے سلامتی کونسل کی عدم دلچسپی کیوں ہے اس بات پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل خطے میں اسرائیل کی بڑھتی جارحیت پر خاموش کیوں ہے؟ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اسرائیل تحقیقات کیلئے عالمی اداروں کو رسائی نہ دے کر قواعد کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔انہوں نے کہا اسرائیل آٹھ سال سے جاری ناکہ بندی ختم کرے۔

متعلقہ عنوان :