فیصل آباد،ایف ڈ ی اے نے پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ سکیم سدھا ر و لا ز کو غیر قا نو نی قرار دیدیا

جمعرات 12 نومبر 2015 23:23

فیصل آباد،ایف ڈ ی اے نے پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ سکیم سدھا ر و لا ز کو غیر قا ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) ایف ڈ ی اے نے پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ سکیم سدھا ر و لا ز کو غیر قا نو نی قرار دے دیا۔ اور پلا ٹو ں کی فر وخت فو ر ی طو ر پر بند کر نے کے احکا ما ت جا ر ی ۔پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ سکیم سدھا ر ولا ز کے ما لکا ن نے ایف ڈی اے سے پیشگی منظوری حاصل نہ کی ہے ۔ اس بارے میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ایف ڈی اے نے ڈسٹرکٹ کولکٹر کو تحریر کیا ہے کہ ایف ڈی اے سے نا منظور سکیموں کے تتمہ جات نہ کاٹے جائیں اور نہ ہی ان کے پلاٹوں کی رجسٹریاں کی جائیں تا وقتیکہ یہ سکیمیں ایف ڈی اے سے منظور نہیں ہو جاتیں ۔

(جاری ہے)

ایم ڈ ی واسا، مینیجر پلا ننگ اینڈ ڈیزائیننگ فیسکواور جنرل مینیجر سو ئی گیس فیصل آباد کو اس سلسلے میں تحریری کیا گیا ہے کہ مذکو رہ ہا ؤ سنگ سکیم میں پا نی، بجلی اورسو ئی گیس کنکشن نہ د ئیے جا ئیں جب تک کہ سکیم ہٰذا ایف ڈی اے سے با قاعدہ منظوری نہ حا صل کر لے۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2001 اور پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 کے سیکشن 12(5) کے تحت کسی بھی پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم کی پلاننگ یا ڈویلپمنٹ اس وقت تک نہیں کی جا سکتی ۔ تاقتیکہ ایف ڈی اے سے اس کی منظوری حاصل نہ کر لی جائے ۔ عوام محتاط رہیں کسی بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم میں پلاٹ نہ خریدیں ۔

متعلقہ عنوان :