نجی ائیر لائن کے طیارے کو حادثہ پائلٹ کے نشے میں ہونے کی وجہ سے پیش آیا ،تمام ائیر ..
تازہ ترین : 1

نجی ائیر لائن کے طیارے کو حادثہ پائلٹ کے نشے میں ہونے کی وجہ سے پیش آیا ،تمام ائیر لائینز ئلٹس کے معیار کو مجوزہ قوانین کے مطابق بنائیں

ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ائیر مارشل(ر)محمد یوسف کی ہدایت

کراچی /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء)ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ائیر مارشل(ر)محمد یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ نجی ائیر لائن کے طیارے کو حادثہ پائلٹ کے نشے میں ہونے کی وجہ سے پیش آیا ،تمام ائیر لائینز کو ہدایت کی کہ پائلٹس کے معیار کو مجوزہ قوانین کے مطابق بنائیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو ڈی جی سول ایوی ایشن نے کہا کہ انہوں نے حادثے کے فورا بعد ائیر لائن کے کاک پٹ،کیبن اور دیگر عملے کے طبی معائنے کی ہدائت کر دی ہے۔سی اے اے نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے کاک پٹ عملے کی طبی رپورٹ درست نہیں تھی۔ائیر مارشل(ر)محمد یوسف نے تمام ائیر لائینز کو ہدایت کی ہے کہ پائلٹس کے معیار کو مجوزہ قوانین کے مطابق بنائیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/11/2015 - 23:11:09

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں