پریشر ہارنز اور غیر معیاری سلنڈرز کے خلاف مہم جاری رہے گی، کمشنر کراچی

جمعرات 12 نومبر 2015 23:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں ان کے دفتر میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں بسوں میں غیر معیار ی اور غیر محفوظ سلنڈر زکے خلاف مہم جاری رہے گی۔اسکول بسوں میں غیر محفوظ سلنڈر کی تنصیب کے خلاف جاری مہم کو موثر بنایا جائے گا۔ اجلاس میں سینئر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ بلدیہ عظمیٰ محمد اطہر سیکریٹری آرٹی اے منشاد علی،اے ڈی آئی جی ٹریفک طاہر نورانی، تمام اضلاع کے ایس ایس پی ٹریفک اور ڈی ایس پی ٹریفک اور دیگر افسران نے شر کت کی۔

اجلاس میں ٹریفک پولیس نے اسکول بسوں میں غیر معیاری سلنڈرز کی تنصیب کے خلاف مہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتا یا گیا کہ مہم کے دوران شہر میں موجود ساٹھ فیصد سے زائد ا سکول بسوں اور وینز کے غیر معیاری سلنڈرز نکال دیے گئے ہیں۔ سیکریٹری آرٹی اے منشاد علی نے بتا یا کہ آرٹی اے نے شہر کی دو ہزار سے زائد بسوں کے خلاف غیر معیاری سلنڈرز ہارن پریشر کی تنصیب پر کارروائی کی ہے ۔

ان کے چالا ن کئے گئے ہیں اور بھاری جرمانے عاید کئے گئے ہیں۔ کمشنر نے کہا کہ بسوں میں غیر میعار سلنڈرز اور ہارن پریشرز کے خلاف کارروائی کے بعد غیر معیاری سلنڈرز اور ہارن پریشرضبط کئے جائیں اور انھیں تلف کر دیا جائے اس بات کو یقینی بنائیں کے وہ سلنڈرز دوبارہ نہ استعمال ہو ں۔کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر کراچی میں ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر بنانے اور ٹریفک امپرومنٹ کی بہتری کے لئے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ اور آ رٹی اے کو متحر ک کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں غیر معیار ی سلنڈر ز کے خلاف مہم آرٹی اے اور ٹریفک پولیس مشترکہ طور پر کریں گے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک نظام کی بہتری کے سلسلہ میں شہر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمدکو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔فوری طور پر ٹریفک پولیس ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونکیشن ڈپارٹمنٹ کی مشاورت اور اشتراک سے شہر میں بس اسٹاپس کو اینفورس کر نے کے لئے مرحلہ وار اقدامات کئے جائیں گے۔

پہلے مرحلہ میں ایم اے جناح روڈ پر بہتری لائی جائے گی۔ بسوں کو پابند کی جائے گا کہ وہ صر ف مقررہ بس اسٹاپس پر بسیں کھٹری کریں۔ جو بسیں خلاف ورزی کریں گی ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی سیکریٹری آر ٹی اے نے اجلاس کو روٹ پرمٹ کے اجرا اور تجدید سے حاصل ہونے والی آمدنی کی تفصیل سے آگاہ کیا اجلاس میں مختلف نئے روٹس کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :