دسمبر کو یوسف گوٹھ کے عوام ڈھول کے نشان پر مہر لگائیں گے،پانی بجلی اور گیس کے مسائل نے عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے،میر حسن بروہی

جمعرات 12 نومبر 2015 23:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) یوسی 38، وارڈ4یوسف گوٹھ گڈاپ ٹاؤن سے آزادبلدیاتی امیدواربرائے جنرل کونسلرمیرحسن بروہی(منا)نے کہاہے کہ منتخب ہوکر عوام کے حقوق ان کی دہلیزپر فراہم کریں گے،پانی بجلی اور گیس کے مسائل نے عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے ، صفائی ستھرائی اور سیوریج کے مسائل حل کرکے عوام کو مسائل سے نجات دلائیں گے،روزی گوٹھ ، عباسی گوٹھ، سائرہ بی بی گوٹھ، حسن بروہی گوٹھ، میمن سوسائٹی، خداکی بستی ،لیاری ناردرن بائی پاس ودیگر علاقوں میں ترقیاتی کام اولین ترجیح ہے، وارڈ،4یوسف گوٹھ کے عوام انتہائی باشعور اور سمجھدارہیں ،یقین ہے 5دسمبرکومجھے منتخب کراکے علاقے کی ترقی میں اپناحصہ شامل کریں گے،کراچی کے شہریوں نے ہمیشہ حب الوطنی اور بہادری سے دہشتگردی اور بدامنی کا مقابلہ کیاہے آئندہ بھی اسی بہادری اور ہمت کا ثبوت دیں گے،5دسمبر کو یوسف گوٹھ وارڈ۔

(جاری ہے)

4کے عوام ڈھول کے نشان پر مہر لگائیں گے۔ یہ باتیں انہوں نے اپنے انتخابی حلقے کے دورے کے موقع پر علاقہ عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پرممتازسماجی شخصیات عزیزبروہی، شکیل کورائی، عاشق حسین، محمدعلی بروہی، حاجی محمداسلم، فیاض خان، علی حسن بروہی ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔میرحسن بروہی عرف منانے کہاکہ کراچی کو روشنیوں کا شہر بنانے کے لئے شہر کے لوگ مخلص اور ایماندار امیدواروں کو بڑی تعدادمیں کامیاب بنائیں گے۔آزادامیدوارجو جماعتی وابستگیوں کی قیدسے آزادہوں گے اپنی صلاحیتوں اور اخلاص سے شہر کی ترقی کو چارچاندلگاکر دنیامیں اس کا نام روشن کریں گے۔

متعلقہ عنوان :