دہشتگردوں کو کہیں بھی جائے پناہ نہیں مل رہی،شازیہ فرید

دہشتگردوں کو کہیں بھی جائے پناہ نہیں مل رہی،شازیہ فرید

گوجرانوالہ۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء)ایم این اے وضلعی جنرل سیکرٹری ن لیگ میڈم شازیہ فرید نے کہا ہے کہ پاک افواج آپریشن ضرب عضب میں بے مثال قربانیوں کی داستان رقم کررہی ہے ، جمہوری حکومت پوری تن دہی سے اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ، دہشتگردوں کو کہیں بھی جائے پناہ نہیں مل رہی ، انہوں نے کہاکہ چونکہ ملکی ادارے بہت عرصہ سے تنزلی کا شکار تھے ، یہ آہستہ آہستہ دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہورہے ہیں، اور ہماری حکومت نے ہر شعبہ ہائے زندگی میں تمام محکموں میں میرٹ کی پالیسی اپنانے کی کوشش کی ہے ، اور خصوصاً صوبہ پنجاب اس میں ہراول دستہ کا کردار ادا کررہا ہے ،انہوں نے کہا کہ اس وقت پاک افواج اور ہماری حکومت میں مکمل ہم آہنگی ہے ، اور ہماری موجودہ جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ،انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی بقاء جمہوریت میں ہی ہے ، اور جمہوریت ہی ترقی کا راستہ ہے انہوں نے کہاکہ ن لیگ ملک سے لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمہ ، بے روزگاری سے نجات ، اور ملکی وقار کی بحالی کے ایجینڈے کو ہر حال میں پائیہ تکمیل تک پہنچائے گی ۔

وقت اشاعت : 12/11/2015 - 23:04:42

اپنی رائے کا اظہار کریں