شفاف اور منصفانہ الیکشن کرانا اہم حساس اورآئینی ذمہ داری ہے‘ ڈی سی او جہلم

جمعرات 12 نومبر 2015 23:01

جہلم۔12 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) ڈی سی او جہلم ذوالفقاراحمد گھمن نے کہاہے کہ شفاف اور منصفانہ الیکشن کرانا اہم حساس اورآئینی ذمہ داری ہے جس کیلئے تمام قانونی تقاضوں کی روشنی میں اقدامات کئے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پابندی پر ہر صورت عمل درآمد کیا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریٹرننگ افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈی پی او جہلم مجاہد اکبر ، اے ڈی سی عمران رضا عباسی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ ڈی سی او ذوالفقاراحمد گھمن نے کہاکہ الیکشن کے انعقاد میں ریٹرننگ افسران ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لہذا ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ اور قوانین سے آگاہی ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

تمام ریٹرننگ افسران انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں اور قومی ذمہ داری سمجھ کر الیکشن کا انعقادیقینی بناکر اپنی آئینی ذمہ داری سے سبگدوش ہوں۔ڈی سی او جہلم ذوالفقاراحمد گھمن نے کہاکہ بیلٹ پیرز اور دیگرا لیکشن کے ساما ن کی حفاظت الیکشن ککمیشن سے وصولی کے بعد تمام ریٹرننگ افسرا ن کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس کے علاوہ پولنگ سٹیشنوں پر ووٹروں کیلئے پانی اور سائے کا بھی انتظام کیا جائے۔ ووٹنگ کا عمل بر وقت شروع کیا جائے اور تمام عملہ وقت سے پہلے پولنگ سٹیشن پر موجود ہو۔الیکشن کے تمام قوانین مکمل آگاہی پیدا کی جائے اور تمام قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھ کر الیکشن کرائے جائیں۔