الیکشن کے درمیان کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے‘آئی جی

ڈی پی او اورڈی سی اوجہلم کی بلدیاتی الیکشن2015 بارے ہوم سیکرٹری وآئی جی پنجاب سے ویڈیو کانفرنس

جمعرات 12 نومبر 2015 23:01

جہلم۔12 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) مجاہد اکبر خان ڈی پی او جہلم اور ڈی سی او جہلم کی بلدیاتی الیکشن2015ہوم سیکرٹری پنجاب وآئی جی پنجاب سے ویڈیو کانفرنس ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مجاہد اکبر خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم وڈی سی او جہلم ذوالفقار احمد گھمن نے بسلسلہ بلدیاتی الیکشن 2015ءء ہوم سیکرٹری پنجاب اور انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس سے ویڈیو کانفرنس کی جس میں دوران الیکشن امن وامان اور سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہوم سیکرٹری و آئی جی پنجاب نے ہدایات جاری کردیں۔

آئی جی کا کہنا تھا کہ الیکشن کے درمیان کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اگر کسی نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا ۔اور سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔نیز سیکورٹی سٹاف کی رہائش اور کھانے پینے کے انتظامات کو بہتر بنانے پر بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :