بھارت میں انتہا پسندی عدم برداشت تیزی سے پھیل رہی ہے،برطانوی صحافی کا بھارتی وزیراعظم سے سوال

حکومت بھارت میں ہونے والے ہر واقعے کی ذمہ دار نہیں ،نریندرمودی کا جواب

جمعرات 12 نومبر 2015 22:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ایک برطانوی صحافی نے بھارتی وزیراعظم سے سوال کیا کہ بھارت میں انتہا پسندی عدم برداشت تیزی سے پھیل رہی ہے جس پر نریندرمودی نے کہاکہ حکومت بھارت میں ہونے والے ہر واقعے کی ذمہ دار نہیں ۔