کسی سیاسی شخصیات کی فیکٹری پر چھاپہ مارنے کی وجہ سے معطل کئے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، سوشل میڈیا پرمنفی پروپیگنڈا کیا گیا ہے،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹرعائشہ ممتاز کا وضاحتی بیان

جمعرات 12 نومبر 2015 22:11

کسی سیاسی شخصیات کی فیکٹری پر چھاپہ مارنے کی وجہ سے معطل کئے جانے کی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹرعائشہ ممتاز نے کہا ہے کہ انہیں کسی سیاسی شخصیات کی فیکٹری پر چھاپہ مارنے کی وجہ سے معطل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، سوشل میڈیا پر اس بارے میں بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک وضاحتی بیان میں ڈاکٹر عائشہ ممتاز نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ بعض عناصر نے ان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا سوشل میڈیا پر کیا ہے کہ کسی سیاسی شخصیت کی فیکٹری پر چھاپہ مارنے پر انہیں عہدے سے ہٹایاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، نہ میں نے ایساکوئی چھاپہ مارا اور نہ ہی مجھے عہدے سے ہٹایاگیا ہے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر چند دنوں سے یہ پروپیگنڈہ کیا گیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حمزہ شہباز شریف کی ایک فیکٹری پر چھاپہ مارنے پر عائشہ ممتاز کو عہدے سے ہٹادیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :