سی ڈی اے اسلام آباد کے رہائشیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے،چیئرمین سی ڈی اے

جمعرات 12 نومبر 2015 22:09

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے کہا ہے کہ سی ڈی اے اسلام آباد کے رہائشیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے اور اس سلسلے میں پانی کی کو ا لٹی کو نہ صرف سی ڈی اے کے متعلقہ شعبے بلکہ دیگر ادارے بھی ما نیٹر کر تے ہیں تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا پانی مہیا کیا جا سکے۔

انہوں نے ان خیا لات کا اظہار سی ڈی اے ہیڈ کوا ٹر میں منعقدہ اجلا س کے دوران کیاجس میں اسلام آباد میں پانی کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن و اسٹیٹ عا مر علی احمد ، ممبر انجینئرنگ شا ہد سہیل، ڈائریکٹر جنرل وا ٹر مینجمنٹ اور سی ڈی اے کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر چیئر مین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ شہریوں کو صا ف پانی کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں ۔

انہیں بتا یا گیا کہ شہر میں پانی کو سپلائی کرنے سے قبل اس کو پانی کے ذخیروں کی جگہ پر ہی جدید سا ئنسی انداز سے صا ف کر کیا جاتا ہے او پھر یہ صا ف پانی شہریوں کو فراہم کیا جاتا ہے ۔ انہیں بتایا گیا کہ نہ صرف سی ڈی اے میں قائم شعبے بلکہ پاکستان کونسل فار ریسرچ ان وا ٹر ریسورسسز اور دیگر ادارے پانی کی کوا لٹی کو گا ہے بگاہے ٹیسٹ کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے پانی میں آلودگی کے مواقع اور بھی زیادہ کم ہو جاتے ہیں۔

اجلا س کو بتایا گیا کہ کلورین اور پانی کو صاف کرنے کے دوسرے کیمیکلز کی کافی مقدار بھی سی ڈی اے کے سٹاک میں موجود ہے۔ ان تمام تر اقدامات کے با وجود اگر کسی جگہ پانی میں آلودگی کی شکایت پائی جائے تو فوری طور پر پانی کو منقطع کر دیا جاتا ہے اور جب تک آلودگی کی جگہ کا تعین کر کے خرابی دور نہ کی جائے اس وقت تک ان علا قوں میں ٹینکر سروس سے پانی مہیا کیا جاتا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے کو مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد میں پانی کے غیر قا نونی کنکشنز کے خلاف بھی ایک بھر پور مہم کا آغا ز کر دیا گیا ہے۔ اس مہم میں واٹر سپلائی اور دیگر شعبوں کے سٹاف پر مشتمل ٹیموں نے اب تک شہر میں 100سے زائد غیر قا نونی کنکشنز کو ختم کرنے کے علا وہ متعدد لو گوں کے چا لان بھی کئے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے کے آبی ذخا ئر میں پانی کا فی مقدار میں موجود ہے تاہم بجلی کی سپلائی میں تعطل کی وجہ سے شہر کے چند علا قوں میں پانی کی کمی کی کچھ شکا یات مو صول ہوئیں تھیں تاہم بجلی کی سپلائی بحال ہونے کے بعد ان علا قوں میں پانی کی نارمل فراہمی کو پھر سے بحا ل کر دیا گیا ہے۔

چیئر مین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ اس وقت شہر میں روزانہ کی بنیاد پر 250 سے 300کے درمیان پانی کی شکایات مو صول ہوتی ہیں جن کو مو ئثر ٹینکر سروس کی مدد سے روزانہ حل کر دیا جاتا ہے ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی شہر میں صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور غیر قا نونی کنکشنز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :