30 نومبر کو حق وسچ کا سورج طلوع ہوگا ،کھوکھلے نعرے لگانے والے اپنی ضمانتیں بھی ضبط کرائیں گے، مخالفین کو عبرتناک شکست ہو گی،یو سی 20 وارڈ 1 کے امیدوار برائے جنرل کونسلرسعید الرشید عباسی کا کارنر میٹیگ سے خطاب

جمعرات 12 نومبر 2015 22:08

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) یو سی 20 وارڈ 1سے امیدوار برائے جنرل کونسلر اورممتاز سماجی رہنما سعید الرشید عباسی نے ایک کارنر میٹیگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مملکت خدادادپاکستان میں حالات بہت ابتر ہیں ، مہنگائی کا طوفان ہے اور لوگ پریشان حال ہیں اور ہماری ضلعی اور علاقائی انتظامیہ بلکل بے حال ہے اور مسائل میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اسکی بنیادی وجہ حکمرانو ں کا اپنی عوام کا عدمِ تحفظ ہے اور انتظامیہ کھوکھلے وعدے اور جھوٹے وعدے وعید کر کے عوام کا جینا حرام کر رہے ہیں۔

وہ جمعرات کو یوسی 20 علی پور میں ستی اور خان برادریوں کی حمایت کے اعلان کے دوران خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین کو عبرتناک شکست ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں کاکردگی کی بنیاد پر ووٹ کا حقدار ہوں اور میری یوسی کے عوام مجھے پیار کرتے ہیں اور 30 نومبر کو ہینگر پر مہر لگا کر حق و سچ کی فتح کا سورج طلوع کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ماضی میں اپنے عوام کے تعاون سے زلزلے زدگان کے لیے لاکھوں روپے دیے، سلائی کڑھائی سینٹر قائم کیا، غرباء میں گوشت کی تقسیم سے لیکر درجنوں یتیم بچوں کی ماہانہ پرورش کا کام بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا میں منتخب ہو کر اہلِ علاقہ کی قسمت بدل کے رکھ دوں گا اس سے پہلے بھی میں حاجی نذیر ستی کی مدد سے ایک کروڑ اٹہتر لاکھ روپے کی ٹیوب ویل کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔ اس موقع پر ثاقب ستی ، ندیم احمد، قاری غلام چشتی،شاہد عباسی،مدثر، دلاور خان، یوسف مغل، شہزاد سلیم عباسی، سید باسط علی شاہ بخاری، اویس عباسی اور اہل علاقہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔