اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد نے نجی ایئر لائن کے برطرف ملازم کی درخواست منظور کرلی ، کمپنی کو 30 روز میں بقایا جات کی ادائیگی کا حکم
جمعرات 12 نومبر 2015 22:06
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد نے برطرف ملازم کی درخواست منظور کرتے ہوئے نجی ائر لائن ’’ائر بلیو‘‘ کو 30 روز میں بقایا جات کی ادائیگی کا حکم جاری کردیا۔
(جاری ہے)
نجی ائر لائن کے برطرف ملازم حماد عباسی نے درخواست دائر کی تھی کہ اسے سات سال کی ملازمت کے بعد 2014ء میں بدنیتی کی بنیاد پر ملازمت سے برخاست کر دیا اور 25 لاکھ 70 ہزار 364 روپے کے بقایا جات بھی ادا نہیں کئے گئے۔
عدالت نے نجی ائر لائن کو مختلف مواقع فراہم کئے اور ہر بار آخری موقع فراہم کرنے پر مقدمے کی پیروی کی گئی۔ عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ شہادتوں اور جرح کی روشنی میں سائل واجبات کا حقدار ہے لہٰذا نجی ائر لائن کو حکم دیا جاتا ہے کہ 30 روز میں سائل کو واجبات کی مد میں 25 لاکھ 70 ہزار 364 روپے کی ادائیگی کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.