پاکستان اورتاجکستان باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے، خطے میں امن وخوش حالی اور ترقی کیلئے ملکر کام کرنے پر ا تفاق

پاکستان اور تاجکستان کا عالمی اور علاقائی امورکا مو قف یکساں ہے، پرتپاک خیرمقدم اور مہمان نوازی پر پاکستان کے شکرگزار ہیں، تاجک صدرکی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 12 نومبر 2015 21:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) پاکستان اورتاجکستان باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے، خطے میں امن، خوش حالی اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے پر ا تفاق کیاہے ، صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارت، تعلیم، دفاع اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہونا چاہیے،زمینی، فضائی اور ریلوے کے زریعے رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے جبکہ تاجک صدر امام علی رحمان نے کہا کہ پرتپاک خیرمقدم اور مہمان نوازی پر پاکستان کے شکرگزار ہیں،پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی ،پاکستان اور تاجکستان کا عالمی اور علاقائی امورکا مو قف یکساں ہے ۔

جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین اور ان کے تاجک صدر امام علی رحمان کے درمیان ہونے ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ملاقات میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان خطے میں امن، خوش حالی اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ملاقات میں دونوں صدور نے پاکستان اورتاجکستان کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں دونوں رہنماؤں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جن میں پاکستان کے وفد کی قیادت صدرمملکت ممنون حسین اور تاجکستان کے وفد کی قیادت تاجک صدر امام علی رحمن نے کی ۔پاکستانی وفد میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وزیر تجارت خرم دستگیر، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرمملکت برائے مواصلات عبدالحکیم بلوچ اور اعلیٰ حکام شامل تھے جبکہ تاجکستان کے وفد میں وزیرخارجہ اصلوف سراج الدین، تاجک صدر کے خارجہ اْمور کے معاون، وزیربرائے داخلہ امور رحیم زادہ رمفان، وزیر برائے صنعت بولدزادہ شفقت ، وزیر توانائی عثما ن زادہ عثمان علی، اکیڈمی آف سائنس کے صدر رحیمی فرہاد، وزیرمملکت برائے معدنیات جان شیرعلی شامل ہوئے۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ تاجکستان کے ساتھ ہمارے برادرانہ اور اچھے تعلقات ہیں،عالمی اور علاقائی امْورکا مو قف یکساں ہے۔ ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارت، تعلیم، دفاع اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہونا چاہیے،زمینی، فضائی اور ریلوے کے زریعے رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے کہا کہ پرتپاک خیرمقدم اور مہمان نوازی پر پاکستان کے شکرگزار ہیں،پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی ،پاکستان اور تاجکستان کا عالمی اور علاقائی امورکا مو قف یکساں ہے۔ قبل ازیں تاجک صدر امام علی رحمن ایوان صدپہنچے تومملکت ممنون حسین نے تاجک صدر کا ایوان صدر کے مرکزی دروازے پر استقبال کیا جبکہروائتی لباس میں ملبوس بچوں نے تاجک صدر کو گلدستے پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :