سکھر ، سابق نائب ناظم اقبال داؤد کومقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
تازہ ترین : 1

سکھر ، سابق نائب ناظم اقبال داؤد کومقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء ) ضلع سکھر کے سابق نائب ناظم اقبال داؤد پاک والا کومقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا نمازہ جنازہ میں تاجر برادری , شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق ضلع سکھر کے سابق ناظم ایوان صنعت و تجارت سکھر کے سابق صدر اقبال داؤد پاک والا کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا مرحوم کی نمازہ جنازہ بندر روڈ پر ادا کی گئی جس میں تاجر برادری , سیاسی , سماجی شخضیات , صحافیوں , نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

مرحوم کراچی کے اسپتال میں پچھلے کئی ماہ سے زیر علاج تھے ۔سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کے سرپرستِ اعلیٰ الحاج خان منور خان، صدرعامر علی خان غوری،دیگر عہدیدران مجلس عاملہ کے اراکین نے معروف صنعتکار محمد اقبال داؤد پاک والا کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے اﷲ تبارک وتعالیٰ سے دعا کی کہ باری تعالیٰ مرحوم کی مغفرت و بلندی ءِ درجات اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے

وقت اشاعت : 12/11/2015 - 21:42:08

اپنی رائے کا اظہار کریں