سکھر، میونسپل کارپویشن کے ملازمین کا چھ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج، فلک شگاف نعرے بازی

جمعرات 12 نومبر 2015 21:40

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) سکھر میونسپل کارپویشن کے ملازمین کا چھ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا ، فلک شگاف نعرے بازی تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن سکھر کے ملازمین نے گذشتہ چھ ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف کام چھوڑ ہٹرتال کی اور سکھر پریس کلب پہنچ کر احتجاجی دھرنا دیکر علامتی بھوک ہٹرتال کی ملازمین نے سکھر انتظامیہ اور منتخب نمائندگان کے خلاف نعرے با زی کر تے ہو ئے بتا یا کہ ہا ئی کو رٹ کے واضح احکامات کو بھی انتظا میہ نے ہوا میں اڑا دیا ہے اور ہمین تنخواہیں جا ری نہیں کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے ان کے گھروں کے حا لا ت انتہا ئی دگرگوں ہیں ان کے بچے بھو کے مر رہے ہیں انہیں فیسیں نہ دینے پر اسکولوں سے نکا لا جا رہا ہیہما ر کوئی پرسان حال نہیں انتظا می افسران نے ہما ری طرف سے اپنی آنکھیں کان بند کر رکھے ہیں انہیں ہمارے بچون تک کی چیخیں سنائی نہیں دے رہی ہیں مظاہرین نیسپریم کو رٹ و ہا ئی کو رٹ کے چیف جسٹس صاحبان اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ہمیں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کانوٹس لے کر انہیں اور ان کے بچوں کو فاقوں سے بچایا جا ئے۔

متعلقہ عنوان :