ضلعی انتظامیہ کا شہر گرانفروشی پر،48 افراد کے خلاف مقدمات درج،76 افراد گرفتار ،28 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

جمعرات 12 نومبر 2015 21:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے896مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر32 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ78,300روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،48افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر76افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے28افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :