ڈی سی او لاہور کی زیر صدارت شہر میں17نومبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے ..
تازہ ترین : 1

ڈی سی او لاہور کی زیر صدارت شہر میں17نومبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے اجلاس ٹاؤن

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء )ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی زیر صدارت شہر میں17نومبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے ایک اہم اجلاس ٹاؤن ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ای ڈی او(ہیلتھ) ڈاکٹر ذوالفقار،ای ڈی او (ایجوکیشن) پرویز اختر،ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز، محکمہ صحت کے افسران ، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف کے نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے کہا کہ شہر میں پولیو مہم17نومبر سے شروع ہو کر 19نومبر تک جاری رہے گی اور20،21نومبر 2دن بطورکیچ اپ ڈے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پولیو مہم میں 15لاکھ 70ہزار31پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ 4ہزار1سو40 پولیو ٹیمیں مہم میں حصّہ لیں گی۔ کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ ٹاؤن لیول پر پولیو ٹیموں کی ٹریننگ جاری ہے اور ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز ان کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 12/11/2015 - 21:27:42

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں