یونس خان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہ صرف پی سی بی چیئرمین ،میرے لئے بھی حیران کن ہے‘ ہارون رشید
یونس خان جیسے بلے باز نئے آنے والے کھلاڑیوں کے لئے رول ماڈل ہیں‘ چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم کی گفتگو
جمعرات 12 نومبر 2015 21:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ قومی بلے باز یونس خان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہ صرف پی سی بی چیئرمین بلکہ میرے لئے بھی حیران کن ہے،یونس خان جیسے بلے باز نئے آنے والے کھلاڑیوں کے لئے رول ماڈل ہیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے اور یہ فیصلہ مشاورت کے ساتھ کیا گیا ہے۔
سلیکشن کمیٹی نے اگلے سال ہونے والے ٹی ٹونتی ورلڈ کپ کو مد نظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہاکہ عمر اکمل کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر پی سی بی کی ہدایت پر سکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ہے اور ضابطے کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر سیریز میں ایک دو نئے لڑکوں کو موقع دیا جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.