فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی گیارہویں برسی منائی گئی

جمعرات 12 نومبر 2015 21:09

رمالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) فلسطین میں مغربی کنارے کے شہر رمالہ میں یاسر عرفات کے مزار پر درجنوں افراد نے حاضری دی۔

(جاری ہے)

مزار پر پھول چھڑائے اور فاتحہ خوانی کی جبکہ صدر محمود عباس نے ٹی وی میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے یاسر عرفات کو خراج تحسین پیش کیایاسر عرفات پوری دنیا میں امن کی علامت سمجھے جاتے تھے اور فلسطین میں امن کی کوششوں کی بنا پر ان کو امن کے نوبل انعام سے بھی نوازا گیا تھا۔