امریکی شہر سیٹل میں ببل گم سے بھری دیوار کو دھو کر ببل گم کے تمام نشانات مٹا دیئے گئے

ببل گم چبانے کے بعد اس دیوار پر چپکانے کی روایت 20 سال سے چلی آ رہی تھی

جمعرات 12 نومبر 2015 21:04

سیٹل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) امریکی شہر سیٹل میں ببل گم سے بھری دیوار کو دھو کر اس پر سے ببل گم کے تمام نشانات مٹا دیئے گئے۔سیٹل میں ایک ایسی دیوار ہے جہاں لوگ ببل گم کو چبانے کے بعد اس پر چپکا جاتے ہیں مقامی انتظامیہ نے اس دیوار کو دھو کر اس سے ببل گم کے تمام نشانات مٹانے شروع کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ببل گم چبانیکے بعد اس دیوار پر چپکانے کی روایت 20 سال سے چلی آ رہی تھی۔

سیٹل آنے والے سیاح لازمی طور پر اس مقام کا دورہ کرتے تھے اور ببل گم چبانے کے بعد اس دیوار پر چپکا دیتے تھے ٗیہ دیوار ریاست واشنگٹن کے شہر سیٹل میں پینک پلیس مارکیٹ کے قریب واقع ہے۔دیوار کو صاف کرنے کے لیے انتہائی گرم پانی کا استعمال کیا گیا۔صفائی کرنے والے اہلکاروں کے مطابق دیوار کی صفائی کے دوران 2200 پاؤنڈ (ایک ہزار کلو گرام) سے زائد ببل گم جمع ہونے کا امکان ہے۔