پشاور، ٹاؤن ون کا ایک ارب روپے سے زائد کا بجٹ اپوزیشن کی بھرپور ہنگامہ آرائی میں منظور کرلیا گیا

جمعرات 12 نومبر 2015 21:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) ضلع پشاور کے ٹاؤن ون کا ایک ارب روپے سے زائد کا بجٹ برائے سال 2015-16اپوزیشن کی بھرپور ہنگامہ آرائی میں منظور کرلیا گیا۔حزب اختلاف نے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے بجٹ کی کاپیاں ہوا میں اچھال دی۔ ضلع پشاور کے ٹاون ون کا بجٹ اجلاس ڈسٹرکٹ ہال میں کنوئئنیر شعیب بنگش کی زیر صدارت شروع منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

حزب اختلاف نے بجٹ اجلاس کے بارے میں بروقت اطلاع نہ دیئے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ کر اجلاس سے واک آوٹ بھی کیا۔ اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ ہر ڈسٹرکٹ ناظم کا ریمورٹ کنٹرول بنی گالہ میں عمران خان کے پاس ہے۔ اپوزیشن کی اس ہنگامہ آرائی کے دوران ٹاون ون کا ایک ارب 65 کروڑرووپے سے زائد کا بجٹ منظور کر لیا گیا جس میں ترقیاتی کاموں کے لیے 51 کروژ 81 لاکھ 37 پزار 8 سو 63 روپے مختص کئے گئے ٹاون ون کے بجٹ میں خصوصی طور پرخواتین اور نوجوانوں کو مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے بھی فنڈز رکھے گئے ہیں۔بجٹ پر بحث کے لیے نائب ناظم شعیب بنگش نے اجلاس پیر 16 نومبر تک ملتوی کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :