آئین پاکستان میں لبرل پاکستان کی کوئی گنجائش نہیں ،ایسی باتیں آئین سے بے وفائی ،غداری کے زمرے میں آتی ہیں، سینیٹر سراج الحق
ملک کو آئین کی روح کے مطابق اسلامی و فلاحی مملکت بنا کر دم لینگے ،قبائلی عوام نے ملک کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں،ہر سخت مرحلے میں جان و مال کی بازی لگا کر ملک سے وفاداری کا ثبوت دیا ہے،امیر جماعت اسلامی کا تعزیتی ریفرنس سے خطاب
جمعرات 12 نومبر 2015 20:58
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے خبردار کیا ہے کہ لبرل پاکستان کی باتیں آئین پاکستان سے بے وفائی اور غداری کے زمرے میں آتیں ہیں ،آئین پاکستان میں لبرل پاکستان کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،ہم ملک کو لبرل نہیں بنانے دیں گے بلکہ ملک آئین کے روح کے مطابق ایک اسلامی و فلاحی مملکت بنا کر دم لیں گے ،قبائلی عوام نے ملک کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں ہم انکی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں قبائل نے ہر سخت مرحلے میں جان و مال کی بازی لگا کر ملک سے وفاداری کا ثبوت دیا ہے ،قبائل کو اپنے فیصلے کرنے کا حق دیا جائے ہم کسی کو بھی قبائل پر زبردستی اپنا فیصلہ نہیں ٹھونکنے دیں گے،وقت کا تقاضا ہے کہ علما ئے کرام اور تمام سیاسی جماعتیں مل کر ملک میں آئین کی بالادستی قائم کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں معروف مذہبی سکالر مولانا ڈاکٹر شیر علی شاہ مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر شیر علی شاہ مرحوم کی دینی و سیاسی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ انکے لاکھوں کی تعداد میں شاگرد دین اسلام کی خدمت میں مصروف ہیں ،سراج الحق نے آئین پاکستان کی کاپی لہراتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ آئین پاکستان جس پر ملک کے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں متفق ہیں اور انکے دستخط ثبت شدہ ہیں اس میں لبرل پاکستان کا کوئی ذکر نہیں بلکہ اس آئین میں واضح الفاظ میں لکھا گیا ہے کہ یہ ملک اسلامی اور فلاحی مملکت ہوگا ،آج جو لوگ استعماری قوتوں کو خوش کرنے کیلئے ملک کو لبرل پاکستان کی باتیں کررہے ہیں وہ آئین پاکستان سے غداری اور بے وفائی کے مرتکب قرار ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام ہمارے سردار ہیں اور جو لوگ آج یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ قبائل کا مستقبل کیا ہوگا تو میں اس بات کا واضح الفاط میں جواب دینا چاہتا ہوں کہ قبائلی عوام کا جو بھی اپنا فیصلہ ہوگا وہی ہمارا فیصلہ ہوگا ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.