جماعت علماء اہل سنت کے زیراہتمام’’پیغام امام حسینؓکانفرنس ‘‘کل ہوگی

علامہ راغب نعیمی کانفرنس کی صدارات کریں گے جبکہ نامورعلماء ومشائخ اظہارخیال فرمائیں گے‘ترجمان جماعت علماء اہلسنت

جمعرات 12 نومبر 2015 20:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء )جماعت علماء اہل سنت کے زیراہتمام تیسری سالانہ’’پیغام سیدنا امام حسین ؓکانفرنس ‘‘14اکبوتر بروز ہفتہ جامع مسجدچودھری کرم دین عقب تھانہ گڑھی شاہومیں منعقد ہوگا۔جس کی صدارت ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی کریں گے۔ترجمان کے مطابق کانفرنس سے ممتازعالم دین پیر منیر احمدیوسفی،علامہ منورحسین عثمانی،مفتی محمدعمران حنفی،مولانااعظم علی نعیمی،مولاناثناء اﷲ سیا لو ی ،قاری محمدیعقوب نعیمی،مولاناظہیراحمدچشتی،مفتی نعیم احمدصابری،قاری محمدامیر قادری سمیت دیگرنامور علماء ومشائخ خطاب کر یں گے ۔

جبکہ نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدرپروفیسر لیاقت علی صدیقی،مفتی بلال فاروق نعیمی،قاری محمدرضوان اکرم،مولانا عبد ا لغفو ر بلو چ، پیرسیدشبہازا حمدسیفی،قاری محمدیاسین اشرفی،قاری محمدعبدالرحمن جامی،علامہ رمضان شاد،قاری لیاقت حیات سمیت صوبائی دارالحکومت کے ممتازعلماء کرام اورعوام اہل سنت کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزیدبتایاکہ کانفرنس کے حوالے سے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کرلی گئی ہیں۔کانفرنس کا مقصد نسل نو تک سیدناامام حسین کے حق کے مشن کوپہنچاناہے تاکہ قوم حسینی مشن کواپناکر دنیاوآخرت میں کامیابی حاصل کرسکے۔